Thursday, 12 May 2016

اداس کاغذی موسم میں رنگ و بو رکھ دے

اداس کاغذی موسم میں رنگ و بُو رکھ دے
ہر ایک پھول کے لب پہ میرا لہو رکھ دے
زبانِ گل سے چٹانیں تراشنے والے
سکوتِ نقش میں آرائشِ نمو رکھ دے
گِراں لگے ہے جو احسان دستِ قاتل کا
اٹھ اور تیغ کے لب پہ لبِ گلو رکھ دے
چلا ہے جانبِ مۓ خانہ آج پھر واعظ
کہیں نہ جام پہ لب اپنے بے وضو رکھ دے
خدا کرے میرا منصف سزا سنانے میں
مِرا ہی سر میرے قاتل کے روبرو رکھ دے
سمندروں نے بلایا ہے تجھ کو اے بیکلؔ
تُو اپنی پیاس کی صحرا میں آبرو رکھ دے

بیکل اتساہی​

No comments:

Post a Comment