دامن کے تار تار میں موتی پرو لیے
حد سے بڑھا ملالِ جدائی تو رو لیے
فکرِ جہاں نے جب بھی کیا دل کو بے قرار
تھک کر تِرے خیال کی باہوں میں سو لیے
جرمِ وفا کی اور کوئی دیجئے سزا
اپنی جفا سے میری وفائیں نہ تولیے
غم پر خوشی کو مائلِ الطاف دیکھ کر
دل میں کئی فریب کے نشتر چبھو لیے
نازل ہیں زندگی کے تقاضے بہت جلیل
حالات کہہ رہے ہیں مگر کچھ نہ بولیے
جلیل الہ آبادی
No comments:
Post a Comment