Monday, 30 May 2016

اے دل مجھے ایسی جگہ لے چل جہاں کوئی نہ ہو

فلمی گیت

اے دل مجھے ایسی جگہ لے چل جہاں کوئی نہ ہو
اپنا پرایا مہرباں نامہرباں کوئی نہ ہو
اے دل مجھے ایسی جگہ لے چل ۔۔

جا کر کہیں کھو جاؤں میں نیند آئے اور سو جاؤں میں
دنیا مجھے ڈھونڈے، مگر میرا نشاں کوئی نہ ہو

الفت کا بدلہ مل گیا، وہ غم لٹا وہ دل گیا
چلنا ہے سب سے دور دور اب کارواں کوئی نہ ہو

اپنا پرایا مہرباں نامہرباں کوئی نہ ہو
اے دل مجھے ایسی جگہ لے چل ۔۔

مجروح سلطانپوری

No comments:

Post a Comment