Saturday 21 May 2016

آنکھ جب بند کیا کرتے ہیں

آنکھ جب بند کِیا کرتے ہیں
سامنے آپ ہُوا کرتے ہیں
آپ جیسا ہی مجھے لگتا ہے
خواب میں جس سے مِلا کرتے ہیں
تُو اگر چھوڑ کے جاتا ہے تو کیا
حادثے روز ہُوا کرتے ہیں
نام ان کا، ناں کوئی ان کا پتہ
لوگ جو دل میں رہا کرتے ہیں
ہم نے راہیؔ کا چلن سیکھا ہے
ہم اکیلے ہی چلا کرتے ہیں

سعید راہی

No comments:

Post a Comment