عجب روِش سے انہیں ہم گلے لگا کے ہنسے
کہ گُل تمام گلستاں میں کھِلکھِلا کے ہنسے
جنہیں ہے شرم وحیا اس ہنسی پہ روتے ہیں
وہ بے حیا ہے ہنسی پر جو بے حیا کے ہنسے
غم و الم مِرا ان کی خوشی کا باعث ہے
نکالا چارہ گروں نے جو ذکر مرہم کا
تو خوب زخمِ جگر میرے لہلہا کے ہنسے
بہادر شاہ ظفر
No comments:
Post a Comment