Monday, 26 September 2016

عجب طرح سے میں صرف ملال ہونے لگا

عجب طرح سے میں صرفِ ملال ہونے لگا
جو شہر کا ہے وہی دل کا حال ہونے لگا
سب اسکی بزم میں تھے مجرموں کی طرح خموش
ہم آ گئے تو ہمیں سے سوال ہونے لگا
اب آسماں سے مجھے شکوۂ جفا بھی نہیں
ہر انقلاب مِرے حسبِ حال ہونے لگا
ہمارے کیف و مسرت میں اہتمام کہاں
ہوائے تازہ چلی، جی بحال ہونے لگا
جو خوش نہیں ہے سحرؔ بن کے میرا ہمسایہ
وہ کس گماں پہ مِرا ہم خیال ہونے لگا

سحر انصاری

No comments:

Post a Comment