Sunday, 25 December 2016

لو وہ بھی چل دئیے جنہیں اپنا کہا بہت

لو وہ بھی چل دیئے جنہیں اپنا کہا بہت
جن سے سدا خلوصِ محبت رہا بہت
خواہش تِرے حصول کی اب غیر کو نصیب
ہم نے تو یہ عذابِ کشا کش سہا بہت
طوفانِ اشک خوں نہیں سیلِ شراب رنگ
دو چار بوند بھی یہ بہا تو بہا بہت
خوش ہو نہ اسکی اک نگہِ لطف پر رقیب
ہم پر یہ التفات رہا بارہا بہت
صحبت نیاز و ناز کی تا دیر رہ چکی
پھر کامیاب بھی یہ گہے درجہا بہت
کافی رہی ہے اس چمنِ حسن کی بہار
تو بھی لیا ہے طائرِ دل چہچہا بہت
دلچسپ اس حسیں کا فریبِ وفا سہی
کر دی ہے اب کے اس نے مگر انتہا بہت
ہم کو مآلِ عشق یہ معلوم تھا، مگر
ہم نے سنا نہ خود سے اگرچہ کہا بہت
شوکتؔ ہو کیوں ملول، اگر دور ہو گیا
وہ شخص جو قریب نہ یوں بھی رہا بہت

شوکت واسطی

No comments:

Post a Comment