Thursday, 1 December 2016

بنایا ہے کرم سے نقش پائے مصطفےٰ مجھ کو

بنایا ہے کرم سے نقش پائے مصطفٰیﷺ مجھ کو
نہ ڈالے گا جہنم میں کبھی میرا خدا مجھ کو
نتیجہ یہ ہوا آخر ستم کا صبر کرنے کا
خدائی پر جفا کہتی ہے تم کو باوفا مجھ کو
کہاں اب کاروانِ رفتہ کا نام و نشاں باقی
مگر ہاں کچھ سنائی دیتی ہے بانگِ درا مجھ کو
وہ خود واقف نہیں اب تک کدھر جائیں کہاں پوچھیں
بتائیں خضر کیا ملکِ عدم کا راستا مجھ کو
مقدر سے ہوا اچھا برا تسلیمؔ الفت میں
نہ مجھ سے کچھ گِلا ان کو نہ ان سے کچھ گِلا مجھ کو

تسلیم لکھنوی

No comments:

Post a Comment