Friday, 10 February 2017

زمیں پر آسماں رکھا ہوا ہے

زمیں پر آسماں رکھا ہُوا ہے
مجھے بھی درمیاں رکھا ہوا ہے
چھپا کر اپنے راز لاکھوں
مجھے رازداں رکھا ہوا ہے
بِنا دیکھے اسے تا عمر چاہیں
یہ کیا امتحاں رکھا ہوا ہے
میں خود کو بھی نظر آتا نہیں
مجھے آخر کہاں رکھا ہوا ہے
چلے آؤ کہ گھر کے راستے کو
مثالِ کہکشاں رکھا ہوا ہے
روانی دل کے دریا میں کہاں
محبت نے رواں رکھا ہوا ہے
کرامتؔ یہ کرامت ہے غزل کی 
مجھے اس نے جواں رکھا ہوا ہے

کرامت بخاری

No comments:

Post a Comment