Monday 6 February 2017

چاہت کا اظہار کیا سو اپنا کام خراب ہوا

چاہت کا اظہار کِیا، سو اپنا کام خراب ہوا
اس پردے کے اٹھ جانے سے اس کو ہم سے حجاب ہوا
ساری ساری راتیں جاگے عجز و نیاز و زاری کی
تب جا کر ملنے کا اس کے، صبح کے ہوتے جواب ہوا
کیا کہیۓ مہتاب میں شب کی، وہ بھی ٹک آ بیٹھا تھا
تابِ رخ اس مہ نے دیکھی سو درجے بے تاب ہوا
شمع جو آگے شام کو آئی، رشک سے جل کر خاک ہوئی
صبح گل تر سامنے ہو کر جوش شرم سے آب ہوا
مرتے نہ تھے ہم عشق کے رفتہ، بے کفنی سے یعنی میرؔ
دیر میسر اس عالم میں، مرنے کا اسباب ہوا

میر تقی میر

No comments:

Post a Comment