کب کہا میں نے ہر کہیں میں ہوں
حجرۂ جاں میں جاگزیں میں ہوں
تجھ کو معلوم ہی نہیں شاید
تُو جو تُو ہے، یہ تُو نہیں، میں ہوں
مثلِ ہمزاد ساتھ ہوں تیرے
ایسے بیٹھا ہوں ریگِ صحرا پر
جیسے مجنوں کا جانشیں میں ہوں
آئینہ دیکھ کر وہ کہنے لگی
ہاۓ ری! کس قدر حسیں میں ہوں
یہ بھی میرا گماں نہ ہو، ساحؔر
یعنی اک صاحبِ یقیں میں ہوں
پرویز ساحر
No comments:
Post a Comment