عورت کی عظمت کے حوالے سے ایک نظم
کہ جس آغوش میں انسان کی تقدیر پلتی ہے
کہ جن ہاتھوں سے ملک اور قوم کی تصویر بنتی ہے
کہ جس مکتب میں رجحانات کی تشکیل ہوتی ہے
کہ جس ماحول میں اخلاق کی تعمیر ہوتی ہے
اسے معتوب اور معزول کر دینے کی سازش ہے
اسے معدوم اور مفقود کر دینے کی سازش
فضا اعظمی
No comments:
Post a Comment