Wednesday, 8 February 2017

اک لذت گناہ مجھے کھینچتی رہی

اِک لذتِ گناہ مجھے کھینچتی رہی
اور وہ بھی بے پناہ مجھے کھینچتی رہی
دیوانہ وار کھنچتا رہا اس طرف کو میں
جادو بھری نگاہ مجھے کھینچتی رہی
ورنہ، میں کھنچنے والا نہیں تھا کبھی اُدھر
یہ تو کسی کی چاہ مجھے کھینچتی رہی
کیوں کر بتاؤں، کیسے بِتائی بِرہ کی رات 
میں آہ کو اور آہ مجھے کھینچتی رہی
ساحؔر میں گرچہ طالبِ دنیا نہیں رہا
پھر بھی یہ گاہ گاہ مجھے کھینچتی رہی

پرویز ساحر

No comments:

Post a Comment