میانِ دوستاں رہتا بہت ہوں
کہوں کس سے کہ میں تنہا بہت ہوں
نجانے کیا خطا سرزد ہوئی تھی
میں اپنے آپ پر برسا بہت ہوں
پرندے بھی مجھے پہچانتے ہیں
بہت دلکش ہیں سنگ و سر کے رشتے
تِری گلیوں سے میں گزرا بہت ہوں
بکھرنا چاہتا ہوں ساحلوں پر
میں دریا ہوں مگر گہرا بہت ہوں
نہیں آساں مجھے مصلوب کرنا
تِری سولی سے میں اونچا بہت ہوں
توقیر عباس
No comments:
Post a Comment