دردِ لا دوا دُنیا
ایک ابتلا دنیا
وقت کے تعاقب میں
ہانپتی ہوا دنیا
یار کیوں نہیں ملتا
تُو ہی کچھ بتا دنیا
تم کو کیا ہوا دنیا
ہم تو یہ سمجھتے تھے
دل سے ہے جدا دنیا
اور پھر کھلا ہم پر
دل کا مدعا، دنیا
چھوڑ اس خرابے کو
جا، نئی بسا دنیا
احمد حماد
No comments:
Post a Comment