Saturday, 11 February 2017

تجھ پہ جچتا ہے وہ نیلے والا

تجھ پہ جچتا ہے وہ نیلے والا
اس سے بڑھ کر ہے یہ پیلے والا
کان گر سرخ نہ ہوں دہراؤں 
واقعہ یاد ہے ٹیلے والا
مار ڈالے گا مجھے عشق کا دکھ 
تجھ کو یہ رنج قبیلے والا
شوق سے جھڑکیاں سہتے ہیں عطاؔ 
یار ڈھونڈا ہے غصیلے والا

احمد عطاءاللہ

No comments:

Post a Comment