زندگی لاکھ کٹھن پھر بھی بسر ہو جاتی
تم جو مل جاتے شبِ غم کی سحر ہو جاتی
میں نے دنیا کو پرکھنا تھا تِرے لہجے سے
کیا بگڑ جاتا تِرا،۔ بات اگر ہو جاتی
تیرے آنچل پہ یہ دھبہ نہ دکھائی دیتا
شہر کے داخلی رستوں پہ بچھاتا آنکھیں
کاش مجھ کو تیرے آنے کی خبر ہو جاتی
ہمسفر تُو نے تسلی ہی نہیں دی، ورنہ
دشت کی دھوپ مِرے سر پہ شجر ہو جاتی
جانے والے نے اگر مڑ کے نہ دیکھا ہوتا
زندگی کونج کا ٹوٹا ہوا پر ہو جاتی
عشق کا خاص علاقہ نہیں ورنہ، راکب
کائنات ایک طرف محوِ سفر ہو جاتی
راکب مختار
No comments:
Post a Comment