حسن کیا ہے؟ یہ یار کی چیز ہے
عشق کیا ہے؟ یہ بے کار کی چیز ہے
ہجر کیا ہے؟ یہ نقد ہے، ارزاں ہے
وصل کیا ہے؟ یہ ادھار کی چیز ہے
دل کیا ہے؟ یہ گھائل ہے تِری آنکھوں سے
آنکھ کیا ہے؟ یہ وار کی چیز ہے
پھانسی کیا ہے؟ گَلا ہے، رسی ہے
رسن کیا ہے؟ یہ دار کی چیز ہے
مرد کیا ہے؟ غصہ ہے اور ٹینشن ہے
عورت کیا ہے؟ یہ پیار کی چیز ہے
حنیف سمانا
No comments:
Post a Comment