Friday 25 September 2020

وقت سے کھینچ کے رفتار الگ رکھی ہے

 صورت گردشِ پرکار الگ رکھی ہے

وقت سے کھینچ کے رفتار الگ رکھی ہے

اپنے سائے سے الگ رکھا ہے سایہ اپنا

اپنی دیوار سے دیوار الگ رکھی ہے

اپنے کس کام کی، لے جاؤ اٹھا کر اس کو

وہ محبت کہ جو بے کار الگ رکھی ہے

دیکھ اس دستِ ندامت میں سپر ہے میری

خوں میں ڈوبی ہوئی تلوار الگ رکھی ہے

جسم پہ رکھی ہے پوشاک ملامت اپنی

سر پہ اک تہمتِ آزار الگ رکھی ہے

وہ مِرے سر کا خریدار ہے دستار کے ساتھ

ہاں مگر قیمتِ انکار الگ رکھی ہے

اپنے اشعار تو اوروں سے الگ ہیں، لیکن

ہم نے کچھ اپنی بھی گفتار الگ رکھی ہے


شاہد کمال

No comments:

Post a Comment