Saturday, 19 September 2020

قریب آؤ کہ ان بیقرار راتوں میں

 پسِ چلمن


قریب آؤ کہ ان بے قرار راتوں میں

میری نگاہ، نئے خواب بُن رہی ہے آج

تمہارے ماتھے پہ، میری بجھی بجھی امید

کچھ ایسا لگتا ہے، افشاں سی چُن رہی ہے آج

تم اپنے جُوڑے میں گوندھو، میری اداس شبیں

میں اپنی نظم کے اشعار میں، پرو لوں تمہیں

تم اپنے ہونٹوں کی محراب میں، سجا لو مجھے

میں اپنے فن کی جواں روح میں سمو لوں تمہیں


ظفر گورکھپوری

No comments:

Post a Comment