خوش جب دل کا کونا کونا ہوتا ہے
دکھ بھی ساتھ میں آدھا پونا ہوتا
جانے ایسا کیوں ہے ہنس دینے کے بعد
میں نے تو ہر بار ہی رونا ہوتا ہے
دکھ کو کیسے سمجھاؤں بے چین نہ کر
اتنی مشکل سے تو سونا ہوتا ہے
جو بے قدری کرتا ہے ہم جیسوں کی
اک دن اس نے ہم کو کھونا ہوتا ہے
اپنی یاد سے کہنا کہ کچھ مہلت دے
دل نے غم کا بوجھ بھی ڈھونا ہوتا ہے
مالا راجپوت
No comments:
Post a Comment