Thursday, 24 September 2020

زمیں جیسے کہ آتش فشاں کو ساتھ لئے

 زمیں جیسے کہ آتش فشاں کو ساتھ لیے 

یوں جی رہا ہوں میں دردِ نہاں کو ساتھ لیے 

ہُوا شکار سیاست کا اب کے موسم بھی 

بہار آئی ہے، لیکن خزاں کو ساتھ لیے 

رُکو تو یوں کہ ٹھہر جائے گردشِ دوراں 

چلو تو ایسے کہ سارے جہاں کو ساتھ لیے 

نفس نفس ہیں اجالے ہزار کرب لیے 

ہر ایک رات ہے اک داستاں کو ساتھ لیے 

کِسے زمیں کے مسائل کی فکر ہو خالد

ہر اک نظر ہے یہاں آسماں کو ساتھ لیے 


امان اللہ خالد

No comments:

Post a Comment