Friday 25 September 2020

راز دنیا پر کھلا ہے یہ ترے قتل کے بعد

 تیرے قتل کے بعد


راز دنیا پر کھلا ہے یہ تِرے قتل کے بعد

لوگ مر کے بھی رہا کرتے ہیں زندہ کیسے

کون کتنا ہے تِرے قتل کی سازش میں شریک

اک نہ اک روز نقاب اٹھے گا ہر چہرے سے

شہر تو محوِ مناجات و دعا تھا، پوچھو

حاکمِ شہر نے وہ رات گزاری تھی کیسے؟

جیسے دراصل ہوا کرتے ہیں کوثر حالات

بسا اوقات نظر آتے نہیں ہیں ویسے


کوثر نیازی


کوثر نیازی نے یہ سوگوار نظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد کہی تھی

No comments:

Post a Comment