Friday 25 September 2020

پھول کی حکایت

 پھول کی حکایت


بس اتنا یاد ہے

سرخ پنکھڑیوں والا ایک پھول تھا

جو دھول بھرے سمندر سے گزرتے ہوئے گم ہوا

اے خوب صورت آنکھوں والی لڑکی

قریب آ

وہ پھول تجھ میں جل رہا ہے


ثروت حسین

No comments:

Post a Comment