Friday 25 September 2020

وہ شہد سے میٹھا تھا کہ پھولوں سے حسیں تھا

 وہ شہد سے میٹھا تھا کہ پھولوں سے حسیں تھا

تھا جو بھی، مجھے کیا، جو مقدر میں نہیں تھا

اک طنز کی تلوار تھا وہ شوخ و طرحدار

اس شاخِ ثمر بار میں اک سانپ مکیں تھا

وہ وقت بھی گزرا ہے تِرے عشق میں مجھ پر

جب تیرے مقابل میں نہ دنیا تھی نہ دِیں تھا

دل ہی نے کبھی میری کوئی بات نہ مانی

تُو میرا نہیں، اس کا مجھے پورا یقیں تھا

کچھ اگلی ملاقات کی بابت نہ ہوا طے

کچھ وہ بھی پریشاں تھا، کچھ میں بھی غمیں تھا

جو بزم کہ تھی سلکِ گہر، ٹوٹ گئی تھی

پھر کوئی کہیں، کوئی کہیں، کوئی کہیں تھا


رؤف امیر

No comments:

Post a Comment