Monday, 26 April 2021

دیکھ سونا نہیں آج کی رات کا آخری خواب ہے

 دیکھ سونا نہیں

آج کی رات کا آخری خواب ہے

دیکھ لیں، جاگ لیں

اس نے پھر دوسری بار ہونا نہیں

دیکھ سونا نہیں

دیکھ رونا نہیں

وہ جو پریاں تِری نیند کی بس میں تھیں

ان کا گھر آ گیا

ایک بادل کا سایہ اچانک تِری آنکھ سے ہو کے سیدھا ادھر آ گیا

یار سونا نہیں

دیکھ رونا نہیں

دیکھ کھونا نہیں

گمشدہ موسموں کی یہ تسبیح کرتے ہوئے خال و خط

جلتی بجھتی ہوئی آگ کو تاپتے ہاتھ کی اپنی حد

اس تماشے پہ رکنا تو بنتا ہے پر

اس میں ہونا نہیں

دیکھ کھونا نہیں


ذیشان حیدر نقوی

No comments:

Post a Comment