Monday, 26 April 2021

میرے وجود میں پیاس کی بانسری بجتی ہے

 بانسری


میرے وجود میں

پیاس کی بانسری بجتی ہے

اور سارے رنگ ناچتے ہیں

اعمال

ایمان سے جُدا نہیں ہوتے

زخم میں انگلی ڈال کر

دُکھ ناپے نہیں جاتے

اپنے اپنے روگ

اپنی اپنی سطح پہچانتے ہیں

لوگ کہاں تک

خدا کو جانتے ہیں

زندگی قبر کا جنم ہے

اور موت زندگی کا

میں ایک کنول چھُونے کو

پانی میں اُتری

اور پاؤں پانی میں گم ہو گئے

انسان نے ضرورت کے چولہے پہ

بدن کی روٹی سینک لی

ایک وقت

میرے اندر جاگتا ہے

ایک کی گود میں سوتی ہوں

اپنے مکان کی دیواروں میں

خود چُنی گئی ہوں

میرے وجود میں

پیاس کی بانسری بجتی ہے

اور سارے رنگ ناچتے ہیں


بشریٰ سعید

No comments:

Post a Comment