Friday, 2 July 2021

ماں ہوا نصیب تجھے ڈھائی گز کا مکاں

 ماں کی وداعی


ماں ہوا نصیب تجھے ڈھائی گز کا مکاں

چھت مل گئی ہے دیکھ چھپانے کو اپنا سر

باپ کی ملکیّت ہے نہ بھائیوں کا ڈر

شوہر کا ہے مکاں نہ بیٹے کا درد سر

دنیا کے سارے رشتے وفا سے نبھا گئی

ربِ کریم کو ادا تیری یہ بھا گئی

رب نے عطا کیا ہے تجھے مامتا کا روپ

آئی نہ تیرے سائے میں مجھ تک غموں کی دھوپ

بیٹی ہوں میں بھی تِری، تیرا مجھ پہ قرض ہے

لوٹاؤں قرض تیرا یہی مجھ پہ فرض ہے

اے ماں! میں آج تجھ کو جدا کرنے آئی ہوں

تِرے وہ سارے قرضے ادا کرنے آئی ہوں

اے ماں! کہاں سے لاؤں یہ ہمت بتا مجھے

کیسے جدا کروں جنت بتا تجھے

سوہانِ روح بن کے جو آئی ہے جدائی

اب عمر بھر کا رونا ہی لائی ہے جدائی

لاکھ دعائیں دے کے یوں رخصت مجھے کیا

یہ فرض عین بھی تُو نے بھی رو کر نبھا دیا

بدلے میں جان لیوا سی تنہائی بھی ملی

تنہائیوں کو لے کے پھر اک انجمن کیا

دل کو جلا کے اس میں اُجالا بھی بھر دیا

اے پیاری ماں میں آج تجھے کر کے یوں رخصت

محسوس کر رہی ہوں میری چھن گئی جنت

اللہ کا کرم ہو نبیﷺ کی ہو عنایت

روشن ملے گا گھر یہ تیرا روزِ قیامت

دستِ دعا اٹھائے ہوئے روتے دل کے ساتھ

ہوئی آج فوزیہ بھری دنیا میں خالی ہاتھ

 

فوزیہ مغل

No comments:

Post a Comment