Wednesday, 28 July 2021

چوکیدار ایک سافٹ ڈرنک کی قیمت میں

 چوکیدار


ایک سافٹ ڈرنک کی قیمت میں

دسمبر کی سردی میں

جب ہمیں اپنے بستر سے

دروازے تک جانا

نا ممکن لگتا ہے

وہ ہماری چھتوں کی نگہبانی

ہڈیوں میں چھید کرتی

یخ بستہ ہواؤں سے

لڑ کر کرتا ہے

کوئی نہیں جانتا

اس کا اپنا گھرانا

مہینے کی آخری تاریخیں

کس اذیت سے کاٹتا ہے

اور پھر

اگلے مہینے کے پہلے ہفتے

وہ اپنی خدمت

بیزار چہروں سے

بھیک کی صورت مانگتا ہے


بشریٰ سعید

No comments:

Post a Comment