Thursday, 1 July 2021

عین ممکن ہے اذیت سے نکل آئیں گے

 عین ممکن ہے اذیت سے نکل آئیں گے

ہم تِرے بعد محبت سے نکل آئیں گے

تم بھی دیکھو کبھی دیوار تک آیا ہوا دشت

آبلے آنکھ میں وحشت سے نکل آئیں گے

ہم بھی پھر گھر سے نکل آئیں گے سیٹی لے کر

اور، پرندے بھی شرارت سے نکل آئیں

دوست کانٹوں کو بچھاتے ہوئے تھک جائیں گے

اور، ہم لوگ مہارت سے نکل آئیں گے

ساتھ چھوڑیں گے نہیں ہم تِرا آدم کی طرح

پیچھے پیچھے تِرے جنت سے نکل آئیں گے


دانش حیات

No comments:

Post a Comment