Thursday, 1 July 2021

رت بدلے تو آپ بدل لے سب بیوہار ہوا

 رُت بدلے تو آپ بدل لے، سب بیوہار ہوا

پگ پگ سانگ رچائے موسم کے انوسار ہوا

اس کی گرہیں کھولے بڑھ کر کوئی دھیان کی لہر

من میں لیے پھرتی ہے صدیوں کے اسرار ہوا

اس ویرانے میں بھی کھلتے پگ پگ رم کے پھول

دل سے کبھی ہو کر بھی گزرتی خوش رفتار ہوا

کون بتائے کب کس کی اس راہ میں شامت آئے

سنتے ہیں اندھے کے ہاتھ کی ہے تلوار ہوا

ہم نے تو اس لمحے میں بھی رُت کا سمیٹا درد

روش روش جب رواں دواں تھی صرصر کار ہوا

یوں بھی ہم نے جھیلا ہے موسم کا جبر سہیل

خوشبو کی کبھی لہر بنی کبھی تیغ کی دھار ہوا


ادیب سہیل

No comments:

Post a Comment