وہم
لوگ کیا کہیں گے
کہنے دو لوگوں کو
لوگ کیا سوچیں گے
سوچنے دو لوگوں کو
لوگ ہمیں دیکھ رہے ہیں
لوگ ہمیں نہیں ہم لوگوں کو دیکھ رہے ہیں
تم پہلے ایسے نہیں تھے
ہاں، ٹھیک فرمایا آپ نے
تم بدل گئے ہو
جی ہاں، میں بدل گیا ہوں
کیونکہ، مجھے زندگی سے پیار ہو گیا ہے
میں نے جینا ہے
یہ سب وہم ہے، بس وہم
اور وہم احتیاط سے پیدا ہونے والی بیماری کا نام
زبیر شیخ
No comments:
Post a Comment