Friday, 2 July 2021

جب کبھی میں نے محبت کی عبارت لکھی

 جب کبھی میں نے محبت کی عبارت لکھی

مِرے کھاتے میں ملائک نے عبادت لکھی

حاکمِ وقت نے بیعت کا تقاضا جو کیا

پہلے انکار لکھا، بعد میں ہجرت لکھی

رب نے تخلیق کیا پہلے سراپا تیرا

تیرے کردار کو دیکھا تو شریعت لکھی

تیری دولت نے محبت کے صحیفے لکھے

میری غربت نے فقط میری ضرورت لکھی

مجھ سے پہلے میرے اجداد کی املاک تھے دکھ

پھر بزرگوں نے مِرے نام وراثت لکھی


عبدالرب

No comments:

Post a Comment