Wednesday, 28 July 2021

چراغ نیم کشتہ کے تلے جو غم کے سائے ہیں

 چراغ نیم کشتہ کے تلے جو غم کے سائے ہیں

یقیں سے بے گمانی تک یہ میرے ساتھ آئے ہیں

تِری محفل سے ہم اے زندگی! کیا دادِ غم پاتے

یہی بے درد یادیں ہیں جنہیں ہم ساتھ لاتے ہیں

زمانہ خود ہی سوچے گا کہ کیا منسوب ہے کس کو

جو بے عنوان افسانے تمہیں ہم نے سنائے ہیں

فضائیں دم بخود سی، گوش بر آواز ہیں کس کی

کسی مظلوم نے شاید دعا کو ہاتھ اٹھائے ہیں

مجھے تعبیر تو کہنی نہیں آتی، مگر یوں ہے

کہ یہ جتنے حقائق ہیں میرے خوابوں سے آئے ہیں


ذکا صدیقی

No comments:

Post a Comment