Wednesday, 15 September 2021

فنا کا مرثیہ لکھنا تھا لیکن میں نے ہنستی مسکراتی نظم لکھی ہے

 مہلت


سرِ مژگاں ابد آثار امیدوں کا سیلِ خوش نگاہی

بہہ رہا ہے

اور میں مہلت کی خواہش کے کٹاؤ سے ذرا آگے

ارادوں کے حقیقی بانجھ پن کی گونج سنتا ہوں

یہیں تم تھے

یہیں میں تھا

مگر اب راکھ اڑتی ہے

تمہارے حسن کی جولاں

مِری عجلت کی سرشاری

کبھی وقفے کی بیزاری

بدن کی ساکھ جھڑتی ہے

مجھے بوسیدہ فکر و قدر کی شہہ پر

دماغوں کی فنا کا مرثیہ لکھنا تھا لیکن

میں نے

ہنستی مسکراتی نظم لکھی ہے


نعیم رضا

No comments:

Post a Comment