Thursday, 16 September 2021

بیٹی جو فاطمہ ہے شہ مشرقین کی

 عارفانہ کلام منقبت سلام بر بی بی فاطمہؑ


بیٹی جو فاطمہؑ ہے شہ مشرقینؐ کی

زوجہ علیؑ ولی کی ہے مادر حسینؑ کی

بنتِ رسولِ پاکﷺ کا طاعت گزار بن

گر چاہتا ہے زیست میسر ہو چین کی

شیرِ خدا کی مدح میں بنتِ رسول نے

دن کو گزارا شکر میں سجدے میں رین کی

کل انبیاء، امام، ملائک و کبریا

توصیف میں مگن ہیں رسالت کے چین کی

جس نے دکھایا قلب محمدﷺ کی آل کا

محوِ ثنا ہے شیخ اس کے نصب العین کی

حسرت یہ مرتضیٰؑ کی ہے قبرِ بتول پر

تا حشر بن کے شمع جلے زیب و زین کی


مرتضیٰ زمان گردیزی

No comments:

Post a Comment