Sunday 26 December 2021

دیار غم سے ہم باہر نکل کے شعر کہتے ہیں

 دیارِ غم سے ہم باہر نکل کے شعر کہتے ہیں

مسائل ہیں بہت سے ان میں ڈھل کے شعر کہتے ہیں

دہکتے آگ کے شعلوں پہ چل کے شعر کہتے ہیں

ہمیں پہچان لیجے، ہم غزل کے شعر کہتے ہیں

روایت کے پجاری اس لیے ناراض ہیں ہم سے

خطا یہ ہے نئے رستوں پہ چل کے شعر کہتے ہیں

ہمیں تنہائیوں کا شور جب بے چین کرتا ہے

اکٹھی کرتے ہیں یادیں غزل کے شعر کہتے ہیں

ستاروں کی طرح روشن ہیں جن کے لفظ ذہنوں میں

وہ شاید موم کی صورت پگھل کے شعر کہتے ہیں

ہماری شاعری اس کو کہیں رُسوا نہ کر ڈالے

سو اس کے شہر میں تھوڑا سنبھل کے شعر کہتے ہیں


بال موہن پانڈے

No comments:

Post a Comment