عارفانہ کلام نعتیہ کلام
محمدﷺ کے روضے پہ جا کر تو دیکھو
وہاں سے پلٹ کر پھر آ کر تو دیکھو
جو عرشِ بریں پر بُلائے گئے تھے
انہیںؐ اپنے دل میں بسا کر تو دیکھو
قسم جن اداؤں کی کھاتا ہے اللہ
انہیںؐ تم تصور میں لا کر تو دیکھو
وہؐ عرب و عجم کے ہیں محبوب یکتا
کبھی گیت ان کے بھی گا کر تو دیکھو
محبت سے بدلا نظامِ حکومت
وہ درسِ اخوت پکا کر تو دیکھو
کتاب 🕮 الٰہی جو آقؐا پہ اُتری
متن اس کا جیون میں لا کر تو دیکھو
سبب جن کے دنیا بنائی گئی ہے
کبھی ان سے تم دل لگا کر تو دیکھو
یقیناً وہؐ آئیں گے گھر میں تمہارے
درودوں کی محفل سجا کر تو دیکھو
شبِ تار سے بھی ملے گی رہائی
خلیل! اشک اپنے بہا کر تو دیکھو
خلیل الرحمٰن خلیل
No comments:
Post a Comment