Tuesday 25 January 2022

غم گوارا بھی نہیں غم سے کنارا بھی نہیں

 غم گوارا بھی نہیں غم سے کنارا بھی نہیں

اور اس زندگیٔ عشق سے چارا بھی نہیں

کس نے الٹی ہے یہ اپنے رخ تاباں سے نقاب

چاند تو چاند فلک پر کوئی تارا بھی نہیں

میں انہیں اپنا کہوں مصلحتیں اس کے خلاف

وہ مجھے غیر سمجھ لیں یہ گوارا بھی نہیں

کیا کیا ہائے یہ احساس خود آگاہی نے

اب وہاں ہوں کہ جہاں رہ کے تمہارا بھی نہیں

جانے کیا بات سمجھ لیں گے حیات اس کو وہ

ہم نے اس خوف سے ان کو تو پکارا بھی نہیں


حیات رضوی امروہوی

No comments:

Post a Comment