Thursday 27 January 2022

میں نعت کہوں میری نظروں میں مدینہ ہو

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


پڑھنے کا ہنر آئے لکھنے کا قرینہ ہو

میں نعت کہوں میری نظروں میں مدینہ ہو

خواہش مِرے دل کی ہے دیدار مدینہ ہو

جب حاضری ہو میری رمضاں کا مہینہ ہو

تحریر کروں لہروں پر نام محمدﷺ میں

پتوار ہو رحمت کی بخشش کا سفینہ ہو

خود نور نبیﷺ میرے لفظوں میں نظر آئے

اظہار کی قوت کا حاصل جو خزینہ ہو

قیمت نہ بڑھے کیونکر اشکوں کی وہاں جس جا

نعلین نبیﷺ چُھو کر پتھر بھی نگینہ ہو

جب پیش میں ہوں یا رب دربار محمدﷺ میں

آنسو ہوں ندامت کے، ماتھے پہ پسینہ ہو


یاسمین سحر

No comments:

Post a Comment