Wednesday 26 January 2022

آخری خط صرف دو لفظ خدا حافظ

 آخری خط


سامنے ایش ٹرے میں

ایک سگریٹ سُلگ رہی ہے

چند بُجھی ہوئی تیلیوں کے ساتھ 

دُھواں مُسلسل جھڑ کر

ہوا میں گُھل رہا ہے

چائے کی پیالی بھی ہے موجود

جس پر اب ایک تہ جم چکی ہے

اور ایک خط میز پہ ہے پڑا

اشکوں کے نشاں سے بھیگا ہوا

سیاہی جگہ جگہ سے پھیلی ہوئی

صرف دو لفظ ہیں نمایاں

صرف دو لفظ 

خدا حافظ


حارث علی

No comments:

Post a Comment