Monday, 24 January 2022

خواب آنکھوں کے لٹا کر رویا

 خواب آنکھوں کے لُٹا کر رویا

دو قدم دور ہٹا کر رویا

سُرمئی آنکھ کا پانی تھا کوئی

مجھ کو آنکھوں سے بہا کر رویا

زندگی دھوپ کی کرنوں میں رہی

موت سپنوں میں سجا کر رویا

وصل کی شام بڑی گہری تھی

ہجر کے رنگ چھپا کر رویا

کس نے فریاد سنی تھی دل کی

خود کو ہی درد سنا کر رویا


وشال سحر

No comments:

Post a Comment