Friday, 1 April 2022

دنیا کے سارے رنگ ان بہکی ہواؤں کے سنگ

 ملن


دنیا کے سارے رنگ

ان بہکی ہواؤں کے سنگ

چھوئیں یہ سب جب مجھے

تو جاگتی دل میں امنگ

اٹھتی ہے دل میں ترنگ

ہر رنگ میں مجھے تیرا عکس نظر آئے

ہوا کا ہر جھونکا تیرے آنے کی کی نوید لائے

محسوس کر کے یہ سب، خوشی سے جھوم اٹھوں

تُو نہ آئے تو انتظار کے پھول چُنوں

وقت تھم جائے، ہوا رک جائے

دنیا کا حسن بھی بے رنگ ہو جائے

تُو میرا، میں تیری ہو جاؤں

اسی ملن کا قصہ پھر دنیا کو سناؤں 


تحریم چودھری

No comments:

Post a Comment