رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
شاد آباد ملنے آئے ہیں
کیسے برباد ملنے آئے ہیں
آپ گر آسماں سے اتریں
ہم زمیں زاد ملنے آئے ہیں
گفتگو اس قدر جوشیلی ہے
کوئی فرہاد ملنے آئے ہیں
خواب دیکھا کہ لے کر اک پرچم
میرے اجداد ملنے آئے ہیں
عمر بھر فرد نہ ملا آصف
آج افراد ملنے آئے ہیں
آصف نواز
No comments:
Post a Comment