سید فخرالدین بلے کا رنگ
سات زمینیں، سات فلک، ہیں سات دھنک کے رنگ
سات ُسروں کی سنگیتا ہے، سرگم ہفت آہنگ
سَا، رے، گا، ما، پا، دھا، نی، دَھا، پا، ما، گا، رے، سا، رنگ
لاکھ چوبیس ہزار سجیلے لے کے آئے رنگ
رنگینی پر مہاراجﷺ کو رب نے دی فرہنگ
اک دروازہ سات جھروکے مولا ہفت اورنگ
ایک علامت مرکز کی، چھ سمتوں کے سرہنگ
حسنین و سلمان و بُوذر، حسن، اویس، کمیل
ایک علامت مرکز کی، چھ سمتوں کے سرہنگ
سات زمینیں، سات فلک، ہیں سات دھنک کے رنگ
سرگم ہفت آہنگ، مولا ہفت اورنگ
آؤ سکھیو! مل کر کھیلیں رنگ سجن کے سنگ
دیکھن میں تو ہر ڈھولے کا الگ الگ ہے انگ
رنگ الگ، آہنگ الگ اور الگ الگ ہیں ڈھنگ
آؤ سکھیو! مل کر کھیلیں رنگ سجن کے سنگ
اندھیارے میں تنگ ہیں نظریں، اُجیارے میں دنگ
چندا ہو تو کم کم تارے، دن وچ رنگ میں بھنگ
اربوں انساں، اربوں تارے، سارا جگ نیرنگ
دن نکلا تو نُور ندی میں ڈوب گئے سب سنگ
آؤ سکھیو! مل کر کھیلیں رنگ سجن کے سنگ
روپ نگر تو رنگ نگر ہے تن رنگے من رنگے
نُور نگر میں لیکن بلے ہر جامہ بے رنگ
سَا، رے، گا، ما، پا، دھا، نی، دَھا، پا، ما، گا، رے، سا، رنگ
ساجن کے سنگ آؤ سکھیو! ِمل کر کھیلیں رنگ
سید فخرالدین بلے
No comments:
Post a Comment