Monday, 14 July 2025

یاد سرکار کو سینے سے لگا رکھا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یاد سرکارﷺ کو سینے سے لگا رکھا ہے​

عشق ان کا ہی فقط دل میں بسا رکھا ہے

لب پہ جس نے بھی ترا ذکر سجا رکھا ہے

خود کو اس نے یوں مصائب سے بچا رکھا ہے

مجھ پہ انعام ہوا ہے یہ مرے آقاﷺ کا

الفتِ شاہﷺ سے اس دل کو سجا رکھا ہے

ہر گھڑی ان کی ہی الفت سے ملی ہے عزت

اس لیے نعت کی محفل کو سجا رکھا ہے

ان کی مدحت سے ہی زاہد کو ملی ہے راحت

نعت سرکارؐ نے خوش حال سدا رکھا ہے


محمد احمد زاہد​

No comments:

Post a Comment