سمے کی ڈور پکڑتے ہی جھُوٹ بولے ہیں
ہوا کی سمت سے لڑتے ہی جھوٹ بولے ہیں
تمہارے بعد کسی کا بھی دل نہیں توڑا
تمہارے بعد تو سب سے ہی جھوٹ بولے ہیں
تِرے بغیر نہ رہ سکنے والا آخری تھا
پھر اس کے بعد تو اچھے ہی جھوٹ بولے ہیں
تِرا مقابلہ کوئی نہیں خدا کی قسم
بھلے ہم ایسوں نے کتنے ہی جھوٹ بولے ہیں
میں کیا بتاؤں جو عزت بڑھی ہے لوگوں میں
خدا گواہ ہے جیسے ہی جھوٹ بولے ہیں
تمام عمر کبھی پورا سچ نہیں بولا
تمام عمر ادھورے ہی جھوٹ بولے ہیں
دانش درانی
No comments:
Post a Comment