Sunday, 19 October 2025

کبھی وہ لوگ تھوڑی سی خوشی سے خوش نہیں ہوتے

 کبھی وہ لوگ تھوڑی سی خوشی سے خوش نہیں ہوتے

اگر جو لوگ اپنی زندگی سے خوش نہیں ہوتے

جنہیں راتوں میں اکثر چاندنی کا سکھ نہیں ملتا

وہ اوروں کے دیوں کی روشنی سے خوش نہیں ہوتے

اگر ہے فرق دل میں تو گلے بھی مت لگایا کر

دکھاوے کی کبھی ہم دوستی سے خوش نہیں ہوتے

ہوا نے اس طرح نفرت فضا میں گھول رکھی ہے

کہ اب تو آدمی ہی آدمی سے خوش نہیں ہوتے

ادب کو بھول کر جو بے ادب کی بات کرتی ہو

کبھی ہم اس طرح کی شاعری سے خوش نہیں ہوتے

انہیں تاثیر پانی کی کبھی حاصل نہیں ہو گی

جو ہونٹوں کی مکمل تشنگی سے خوش نہیں ہوتے


دویش دکشت دیو

No comments:

Post a Comment