عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
شہ طیبہ محمدؐ کتنا پیارا نام ہے تیرا
لقب کتنا دلارا داعئ اسلام ہے تیرا
بنا کر رحمۃ اللعالمیں حق نے تجھے بھیجا
پیامِ امن دنیا کے لیے پیغام ہے تیرا
ہوا مبعوث عالم میں دلیلِ آخریں بن کر
جہاں کے ذرہ ذرہ کو ملا پیغام ہے تیرا
بہایا خونِ دنداں پھر بھی دشمن کو دعائیں دیں
کرم اے رحمتِ عالم سبھوں پر عام ہے تیرا
جنابِ موسیٰ نے دیکھا طور پر جلوہ
بنا تُو عرش کا مہمان یہ اکرام ہے تیرا
تِرے ملنے سے ہی قرآں ملا، ایماں ملا مجھ کو
شہِ کون و مکاںﷺ امت پہ کیا انعام ہے تیرا
کرم فرما بلا لے آستانِ پاک میں آقاﷺ
کہ اب تک دور قدموں سے جلالِ خام ہے تیرا
جلال ہری پوری
قاضی محمد جلال الدین
No comments:
Post a Comment