Friday, 31 October 2025

کوئی جہاں میں آپ سا پیدا ہوا نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جس دل میں آرزوئے حبیبؐ خدا نہیں

اس دل میں بھول کر بھی خدا جھانکتا نہیں

ہجرِ نبیﷺ میں کون سی شب رو دیا نہیں

ایسا ہوا نہیں،۔ کبھی ایسا ہوا نہیں

ہے جس کی ذات باعثِ تخلیقِ کائنات

ہفت آسماں میں کون انہیں جانتا نہیں

راہوں میں ان کے خار بچھانے کے باوجود

نکلی کبھی عدو کے لیے بد دعا نہیں

پل بھر میں سیرِ عرشِ بریں کر کے آ گئے

ان کے سوائے ایسا کسی سے ہوا نہیں

سرکارؐ کی میں سادگی کیسے بیاں کروں

کب پہنا جامہ جس میں کہ پیوند تھا نہیں

شاہد زمین و آسماں شمس و قمر بھی ہیں

کوئی جہاں میں آپﷺ سا پیدا ہوا نہیں

شاہیں انہیں میں نورِ سراپا نہ کیوں کہوں

جن کا کسی بھی حال میں سایا رہا نہیں


محمد عثمان شاہین

No comments:

Post a Comment